تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

کے پی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا امن و امان پر اِن کیمرا بریفنگ کیلئے کور کمانڈر پشاور کو خط

پاسبان نیوز پشاور: اسپیکر صوبائی اسمبلی کی جانب سے تحریر خط میں خصوصی کمیٹی نے کور کمانڈر سے صوبے میں امن و امان اور مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ کی درخواست کی ہے۔

خط کے مطابق خصوصی کمیٹی میں قائد ایوان، قائد حزب اختلاف، وزرا اور پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں جب کہ خصوصی کمیٹی کو چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کی بریفنگ مل چکی ہے۔

خط میں کہا گیا ہےکہ کمیٹی نے وفاقی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جاری آپریشنز پر بریفنگ طلب کی ہے، صرف آپریشنز سے پائیدار امن ممکن نہیں، سیاسی و سماجی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ خط میں کے پی میں ضم اضلاع میں جاری آپریشنز پر بھی بریفنگ طلب کی گئی ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہےکہ اِن کیمرہ بریفنگ کے پی اسمبلی میں باہمی مشاورت سے طےتاریخ کو کرانے کی درخواست ہے،  بریفنگ آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں معاون ثابت ہوگی۔