تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

ایران میں حکومت مخالف احتجاج میں ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی اجتماعی نمازِ جنازہ

پاسبان نیوز عالمی : ایران میں گذشتہ چند دنوں سے جاری مظاہروں میں ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ آج ادا کی جا رہی ہے۔

امریکہ میں قائم انسانی حقوق کے کارکنوں کے خبر رساں ادارے ایچ آر اے این اے کے مطابق ایران میں ملک گیر احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہزار پانچ سو اکہتر تک پہنچ گئی ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تازہ ترین اعداد و شمار میں دو ہزار چار سو تین مظاہرین، حکومت سے وابستہ ایک سو سینتالیس افراد، اٹھارہ برس سے کم عمر کے بارہ افراد اور نو عام شہری شامل ہیں جو مظاہرین نہیں تھے۔

بی بی سی ان اعداد و شمار کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا۔ زیادہ تر بین الاقوامی خبر رساں ادارے، بشمول بی بی سی، کو ملک کے اندر کام کرنے پر پابندیاں ہیں۔