پاسبان نیوز: ہم جماعت اسلامی کے لوگ ظرف، کردار اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم نے ہمیشہ ذاتی مفاد نہیں بلکہ اجتماعی فلاح کو ترجیح دی ہے۔ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے والے ہیں، نفرت نہیں محبت بانٹنے والے ہیں، تقسیم نہیں اتحاد پیدا کرنے والے ہیں۔ یہ ہماری روایت ہے کہ ہم لوگوں کو جوڑتے ہیں، ان کے مسائل کو اپنا سمجھتے ہیں اور میدانِ عمل میں ان کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔
آج بدلو قیادت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے غزالہ اشرف اعوان نے واضح کر دیا کہ ہماری سیاست اقتدار کی نہیں، اقدار کی سیاست ہے۔ ہم نے کبھی کسی سے یہ سوال نہیں کیا کہ تم ہمیں کیا دو گے، بلکہ ہمیشہ یہ سوچا کہ ہم عوام کو کیا دے سکتے ہیں۔ مگر اب وقت گواہی دے گا کہ جو لوگ خدمت، دیانت اور خلوص کے ساتھ نکلتے ہیں، اللہ انہیں عزت بھی دیتا ہے اور کامیابی بھی۔






