August 22, 2025

پنجاب اسمبلی میں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی:فریقین صلح کیلئےراضی 

پنجاب اسمبلی میں ارکان کے درمیان ہاتھا پائی کےواقعہ کے بعدسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان نےفریقین کوصلح کیلئےراضی کرلیا۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کےنثارڈوگر اورن لیگ کےحسان ریاض صلح کرنےپرراضی  ہوگئے ہیں ،آئندہ اجلاس میں دونوں ارکان میں باقاعدہ صلح کروائی جائے گی،صلح کےبعداپوزیشن کےتینوں معطل ارکان کوبھی بحال کر دیاجائیگا۔
 اسمبلی ذرائع کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخان نےاز خود دونوں فریقین سےبات کی، آئندہ اجلاس میں اپوزیشن وحکومتی ارکان بھی صلح میں شریک ہونگے،مذاکراتی وصلح کی ملاقات کی صدارت سپیکر ملک احمد خان کریں گے،ملاقات میں چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد ،چیف وہپ اپوزیشن رانا شہباز، خالد نثار ڈوگرحسان ریاض اور دیگر بھی شریک ہوں گے۔

اضح رہے کہ ن لیگ کےحسان ریاض اور اپوزیشن کے نثار ڈوگر کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔