عبدالعلیم خان کی پارٹی رہنماؤں کوبلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سےمتعلق ہدایت 

صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے پارٹی رہنماؤں کوبلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہدایت جاری کر دی۔

عبدالعلیم خان نےلاہور سمیت پنجاب بھر سے تنظیموں کی فہرستیں طلب کر لیں۔

صدرآئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا کہ  پنجاب سے ایسےافرادکی فہرستیں تیارکی جائیں جوسیاسی طورپرمضبوط ہوں ۔
صدرآئی پی پی نے مزید کہا  کہ جن یونین کونسلز میں تنظیمیں مکمل نہیں ان کو ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے ۔

عبدالعلیم خان نے عہدیداروں کو   پنجاب بھر کی ہر یونین کونسل میں آئی پی پی کی تنظیمیں متحرک کرنے کی بھی  ہدایات جا ری کیں۔