اسرائیلی فوج نے غزہ میں نیا فوجی آپریشن شروع کر دیا جس کیلئے ، 60 ہزار ریزرو اسرائیلی فوجیوں کو طلب کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 40 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے، امدادی مراکز کے قریب حملوں میں 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں بھوک سے مزید 2 فلسطینی موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد غذائی قلت سے اموات کی تعداد 271 ہو گئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی کارروائی کا مقصد غزہ پر قبضہ اور 10 لاکھ فلسطینیوں کو بے دخل کرنا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں کی غذائی قلت مارچ سے اب تک 6 گنا بڑھ گئی، بہت سے لوگ دوبارہ نقل مکانی کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔