تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

پاکستان اور بنگلادیش میں ویزا فری سفر کا معاہدہ

پاکستان اور بنگلا دیش نے باہم معاہدے کے تحت اپنے سفارتکاروں اور سرکاری اہلکاروں کے لیے ویزا فری داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

دونوں ممالک کے مابین ہونے والے اہم معاہدے کے بعد بنگلا دیش کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد پاکستان کا ویزا حاصل کیے بغیر سفر کر سکیں گے اور یہی سہولت پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو بھی بنگلا دیش میں حاصل ہو گی۔

یہ معاہدہ چیف ایڈوائزر کے دفتر، تَیج گاؤں میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران ایڈوائزری کونسل کمیٹی کی جانب سے پالیسی اور حتمی منظوری حاصل کرنے کے بعد طے پایا ہے۔

بنگلا دیش کی جانب سے یہ معاہدہ پاکستان کے ساتھ آئندہ 5 سال کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلا دیش کے 30 ممالک کے ساتھ ایسے معاہدے موجود تھے اور پاکستان کے ساتھ اس معاہدے کے بعد یہ تعداد 31 ہو گئی ہے۔ پاکستانی حکومت نے بھی اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔