تازہ ترین
ایشال شوکت: پاکستان کی کم عمر ماحولیاتی اور انسانی خدمت کی عالمی رہنما February 8, 2026 گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد حسن مٹو کے اعزاز میں صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود دھول کی جانب سے جدہ میں پروقار عشائیہ February 8, 2026 ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026

سندھ پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ 

سندھ حکومت نے پولیس کی تفتیشی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے2ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

فیصلہ چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدرشاہ کی زیرصدارت اہم اجلاس میں کیا گیا ہے۔

اجلاس میں آئی جی سندھ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری سندھ نےکہاپولیس میں تفتیش کانظام بہترہوگاتوعوام کا اعتمادبڑھےگا،سندھ حکومت کا اقدام پولیس کی تحقیقاتی صلاحیتوں کوبہتربنانے کے لیے اہم ہے۔

آصف حیدرشاہ نے مزید کہا کہ بہتر تفتیشی نظام سےفوری انصاف اور جرائم میں واضح کمی ممکن ہے،اے ایس آئی انویسٹیگیشن کی بھرتی میں تمام رکاوٹیں ختم کی جائیں۔

آئی جی سندھ نےکہا پولیس میں اے ایس آئی انویسٹیگیشن کی بھرتی سے تفتیش  کے معیار میں بہتری آئے گی۔

آئی جی سندھ نے  مزید کہا کہ بہتر تفتیش سے انصاف کی فراہمی اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفت ممکن ہوگی۔