سعودی عرب کے ’کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیوز‘ نے یوم الوطنی کی تقریبات کی تاریخ کو دستاویزی شکل دیتے ہوئے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے زمانے سے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے دور تک کا احاطہ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق اس کتاب میں بتایا گیا کہ سعودی عرب کے قومی دن کی تقریبات کیسے اور کہاں سے شروع ہوئیں اور کن مراحل سے گزری ہیں۔ کتاب میں درج واقعات اور تاریخی حقائق کی بنیاد سرکاری دستاویزات، ذرائع اور قومی آرکائیوز ہیں

کتاب میں اس بات پر کافی تفصیل ہے کہ سعودی قومی دن کی تقریبات ابتدائی زمانے، خاص طور پر شاہ عبدالعزیز کے دور میں کیسی ہوا کرتی تھیں۔
ایک ایک کر کے بعد میں آنے والے مختلف شاہی ادوار میں ان تقریبات میں ہونے والی تبدیلیوں کو بھی دستاویزی شکل دی گئی ہے اور موجود دور میں شاہ سلمان کے زمانے میں خوشحال سعودی عرب میں ان تقریبات کی نوعیت پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔

