ڈی سی جہلم میر رضا اوزگان سےچیئرمین فرینڈز گروپ آف کمپنیز جناب چوہدری ندیم منظور بیگہ,چیف ایڈیٹر پاسبان عزیزالرحمان مجاہد اورڈائریکٹر ایثار ٹرسٹ پاکستان محمد عارف خان نےملاقات کی ملاقات میں انہیں جہلم تعیناتی پر ویلکم کرنے کے ساتھ ساتھ عائشہ بشیر کلیفٹ گجرات کےکام بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہسپتال میں کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں کاعالمی سطح کا مفت علاج کیا جاتا ہے اس وقت تک ہم 28000سے زیادہ ایسے بچوں کے مفت آپریشن کرکے ان مایوس چہروں پر مسکراہٹیں سجا چکے ہیں انہوں نے ڈی سی جہلم میر رضا اوزگان کو عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات میں سالانہ انٹرنیشنل کلیفٹ کیمپ کے وزٹ کی دعوت دی اس دوران گجرات اور جہلم کو ہر سطح اور فیلڈ میں ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت کے بارے میں گفتگو ہوئی جبکہ ڈی سی جہلم میر رضا اوزگان نے گجرات کے بعد جہلم میں بھی کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل پر آگاہی کیمپس لگانےکا پر زور دیا