سینیٹر دنیش کمار کا پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں بلائنڈ اسپورٹس کے ٹریننگ کیمپ کا معائنہ
سینیٹر دنیش کمار نے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور پاکستان بلائنڈ اسپورٹس کے حوالے سے جاری ٹریننگ کیمپ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی فیمل بلائنڈ اسپورٹس ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کے جذبے اور حوصلے کو سراہا۔
سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ بلائنڈ کھلاڑیوں کی کامیابیاں پاکستان کے لیے باعث فخر ہیں اور ان نوجوان کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین بلائنڈ ایتھلیٹس نے اپنے حوصلے اور عزم سے یہ ثابت کیا ہے کہ کسی بھی چیلنج کے باوجود اگر ہمت ہو تو کامیابی ممکن ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ بلائنڈ اسپورٹس کی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی ٹریننگ اور سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔
اس موقع پر کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے سینیٹر دنیش کمار کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مزید محنت کر کے پاکستان کے لیے اعزازات جیتیں گے