تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

چوہدری شجاعت حسین سے عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات کے کوآرڈی نیٹر عزیزالرحمان مجاہد سابق وزیراعظم کاکی ملاقات، ہسپتال کی خدمات پر اظہار اطمینان

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات کے کوآرڈی نیٹر عزیزالرحمان مجاہد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عزیزالرحمان مجاہد نے انہیں 12 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل کلیفٹ کیمپ کے حوالے سے بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر اعجاز بشیر کی قیادت میں اب تک 28 ہزار سے زائد ایسے بچوں کا مفت اور عالمی معیار کے مطابق علاج کیا جا چکا ہے جن کے ہونٹ کٹے ہوئے تھے یا تالو میں پیدائشی نقائص پائے جاتے تھے۔ عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات اپنی نوعیت کی منفرد اور نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے اور ملک بھر کے مستحق بچوں کے لیے امید کی کرن بن چکا ہے۔

عزیزالرحمان مجاہد نے کہا کہ ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم دن رات مستحق بچوں کی خدمت کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 12 اکتوبر سے شروع ہونے والا انٹرنیشنل کلیفٹ کیمپ پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہوگا، جس میں ملکی اور غیر ملکی ماہر ڈاکٹرز شریک ہوں گے اور جدید ترین طبی سہولتوں کے ذریعے بچوں کا علاج کیا جائے گا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال گجرات ایک عظیم مشن پر کام کر رہا ہے، جس کے ذریعے ہزاروں خاندانوں کے دکھوں کا مداوا کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ڈاکٹر اعجاز بشیر اور ان کی ٹیم کو جانتے ہیں اور ان کی محنت و خدمت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ انہوں نے صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کو ہدایت دے رکھی ہے کہ وہ ہسپتال کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں رہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں تاکہ کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان مسلم لیگ اس انسان دوست مشن کی سرپرستی جاری رکھے گی تاکہ مستحق بچے صحت مند اور روشن مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ “عزیزالرحمان مجاہد بھی ہمارے ضلع کا ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ میں انہیں 2012 سے جانتا ہوں اور ان کی سماجی و صحافتی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔”

ماہرین کے مطابق عائشہ بشیر کلیفٹ ہسپتال کی اب تک کی خدمات ایک بڑی کامیابی ہیں، جہاں ہزاروں غریب اور مستحق بچوں کو بغیر کسی معاوضے کے عالمی معیار کا علاج فراہم کیا گیا ہے، اور آنے والا انٹرنیشنل کیمپ اس مشن کو مزید وسعت دینے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔