تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

ترکی پاکستان میں بلائنڈ اسپورٹس کے فروغ کے لیے بھرپور تعاون کرے گا، سفیرِ ترکی ڈاکٹر عرفان کا اعلان

اسلام آباد (پاسبان نیوز) — پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان مہمت پچاجی نے کہا ہے کہ ترکی پاکستان میں نابینا کھلاڑیوں (بلائنڈ اسپورٹس) کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ وہ یہ بات پاکستان بلائنڈز اسپورٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایشیا پیسفک گول بال چیمپیئن شپ 2025 کی اختتامی تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہہ رہے تھے۔

تقریب میں مختلف ممالک سے شریک ٹیموں، کھلاڑیوں، کوچز، اور خصوصی بچوں کے اسکولز کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ سفیرِ ترکی ڈاکٹر عرفان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت بلکہ ذہنی اعتماد اور معاشرتی شمولیت کا بہترین ذریعہ ہیں، اور خصوصی افراد کے لیے ان کی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود ترکی کا سفارت خانہ آئندہ دنوں میں بلائنڈ اسپورٹس کے فروغ کے لیے ایک جامع پروگرام شروع کرے گا جس کے تحت پاکستان کے تمام خصوصی بچوں کے اسکولوں میں تربیتی سیشنز، آگاہی سیمینارز اور کوچنگ ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

ڈاکٹر عرفان نے مزید اعلان کیا کہ ترکی خصوصی طور پر تمام ٹرینرز، کوچنگ کورسز اور تربیتی سرگرمیوں کو اسپانسر کرے گا تاکہ پاکستان کے نابینا کھلاڑی عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں خصوصی کھلاڑی اپنی ہمت، حوصلے اور جذبے سے کھیلوں میں نمایاں مقام حاصل کر رہے ہیں، اور ترکی ان کے ساتھ کھڑا ہے۔”

اس موقع پر پاکستان بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن کے صدر وقاص وڑائچ نے ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان اور ترکی کے سفارت خانے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پہلی ملاقات میں انہوں نے بلائنڈ اسپورٹس کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا تھا، آج انہوں نے عملی طور پر اپنی بات کو سچ کر دکھایا ہے۔ وقاص وڑائچ نے کہا کہ ڈاکٹر عرفان کی سرپرستی میں دونوں ممالک کے درمیان نابینا کھلاڑیوں کے لیے تربیت، تبادلہ پروگرامز، اور بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

تقریب میں چیف ایڈیٹر روزنامہ پاسبان عزیزالرحمان مجاہد، مختلف سفارتی شخصیات، کھیلوں سے وابستہ ماہرین، اور نابینا کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے ترکی کے سفارت خانے کی جانب سے اس اہم اعلان کو پاکستان میں خصوصی کھلاڑیوں کے لیے نئی امید اور حوصلے کا پیغام قرار دیا۔

اختتامی تقریب کے اختتام پر شریک ٹیموں اور کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا، جبکہ ترکی کے سفیر ڈاکٹر عرفان کو فیڈریشن کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔

پاکستان بلائنڈز اسپورٹس فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ “ہم اس تعاون کو ایک نئے دور کا آغاز سمجھتے ہیں، جس میں ترکی کی مدد سے پاکستان کے خصوصی کھلاڑی عالمی میدان میں نہ صرف اپنے ملک کا نام روشن کریں گے بلکہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنائیں گے۔”