تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی پیغام برائے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025کے کامیاب انعقاد پر پاکستان حکومت کو مبارکباد

اسلام آباد(پاسبان نیوز)اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم نے ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کی کامیاب میزبانی پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کو دلی مبارکباد اور شکریہ پیش کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد اس اہم اور باوقار کثیرالجہتی اجلاس میں شریک ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے کی جغرافیائی اہمیت، قدرتی اور انسانی وسائل کی فراوانی کے ساتھ ایک منفرد جیوپولیٹیکل ساخت کی نمائندگی کرتی ہے۔ یہ ساخت، ہماری صدیوں پر محیط ثقافتی وابستگیوں اور تاریخی تعلقات کے امتزاج سے ایک ایسے جیو اکنامک مرکز کی صورت اختیار کر چکی ہے جو پورے خطے میں ترقی، رابطہ کاری اور خوشحالی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

ایرانی سفیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ باہمی تعاون، علاقائی ہم آہنگی اور پائیدار ٹرانسپورٹ کے منصوبے، خطے کے عوام کی فلاح و بہبود اور مشترکہ ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنوب–شمال اور مشرق–مغرب راہداریاں (Corridors) خطے کے ممالک کے لیے ایک تعمیری پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں، جہاں ایران، پاکستان، سعودی عرب، ترکی، آذربائیجان، ازبکستان، قازقستان، بیلاروس، ترکمانستان، سری لنکا اور دیگر برادر و دوست ممالک باہمی تعاون، ربط اور ترقی کے جذبے سے منسلک ہیں۔

جناب رضا امیری مقدم نے اپنے پیغام کے اختتام پر اس امید کا اظہار کیا کہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 خطے میں اقتصادی روابط کے فروغ، سفارتی تعاون کے استحکام اور پائیدار ترقی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔