تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبدالعزیز میڈل (ایکسِلینٹ کلاس)سے نوازا

ریاض (پاسبان نیوز)
سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اعلیٰ ترین اعزاز شاہ عبدالعزیز میڈل (ایکسِلینٹ کلاس) سے نوازا۔سے نوازا۔ یہ اعزاز سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک خصوصی تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جو دونوں ممالک کے مابین گہرے اسٹریٹجک، دفاعی اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق، یہ تمغہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ان اعلیٰ خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جن کے ذریعے انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوستی، عسکری تعاون اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا۔ تمغہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر عطا کیا گیا۔

تقریب کے دوران جنرل الرویلی اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کے درمیان تفصیلی ملاقات بھی ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں پہلے سے موجود تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ فریقین نے مشترکہ مشقوں، عسکری تربیت، دفاعی ٹیکنالوجی کے تبادلے اور علاقائی سیکیورٹی پالیسیوں کے حوالے سے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن کی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ تاریخی، مذہبی اور عوامی جذبات سے جڑے ہوئے ہیں اور انہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل رابطہ اور شراکت داری جاری رکھی جائے گی۔

تقریب میں سعودی عسکری حکام، اعلیٰ افسران اور پاکستان کی جانب سے سفارتی و دفاعی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ بھائی چارے، اعتماد اور دفاعی تعاون کو خطے میں استحکام کی بنیاد قرار دیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دفاع، معیشت، خارجہ پالیسی، توانائی اور مذہبی و روحانی تعلقات میں ایک دوسرے کے قریبی اور اہم شراکت دار سمجھے جاتے ہیں۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو دیا گیا یہ اعزاز اسی تاریخی رشتے کا تسلسل ہے۔