
اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں آج ورلڈ ترکیش کافی ڈے نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا جس میں پارلیمانی سیکرٹری محترمہ فرح ناز اکبر اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان خان نے شرکت کی۔
تقریب میں ترک کافی کی ثقافت، تاریخ اور اس کے عالمی ورثے پر روشنی ڈالی۔ شرکاء نے ترک روایتی کافی کا لطف اٹھایا جبکہ ترک اور پاکستانی عوام کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی، دوستی اور باہمی محبت کو بھی سراہا گیا۔
مقررین نے کہا کہ ترک کافی صرف ایک مشروب نہیں بلکہ ایک ایسی ثقافتی شناخت ہے جو پاکستان اور ترکیہ کو مزید قریب لاتی ہے۔ اس موقع پر ترکی اور پاکستان کے دو طرفہ ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
ترکیہ و پاکستانی دوستی زندہ باد۔





