
کراچی:
پاسبان نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا تعین کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 500 بیس پوائنٹس کی کمی کردی جس کے بعد شرح سود 11 فیصد کی سطح سے کم ہوکر 10.5 فیصد کی سطح پر آگئی۔ واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ گزشتہ 4 جائزوں کے دوران 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا تھا۔
مئی 2025ء میں اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اسے 11 فیصد پر لایا تھا، جس کے بعد سے اب تک شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے افراط زر کو قابو میں رکھنے اور شرح مبادلہ کو مستحکم رکھنے کے لیے موجودہ مانیٹری پالیسی کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔






