
ڈاکٹر خالد محمود ثاقب (صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات ) اور جناب نعیم شہباز ( جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن گجرات) نے الخدمت افضل نواز ہسپتال گجرات کا مختصر دورہ کیا۔
ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر جناب فیضان الرحمٰن اور میاں محمد زمان صاحب نے اُن کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
دورے کے دوران صدر صاحب نے ہسپتال کی ایمرجنسی، فارمیسی ، سیکیورٹی اقدامات اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کی محنت، نظم و ضبط، اور الخدمت فاؤنڈیشن کی صحت کے شعبے میں خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔






