تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

کھاریاں پریس کلب کے سرپرستِ اعلیٰ ملک شبیر حسین اعوان اور سینیئر صحافی عبدالعزیز گوندل کا گجرات پریس کلب کا دورہ

پاسبان نیوز: کھاریاں پریس کلب کے سرپرستِ اعلیٰ ملک شبیر حسین اعوان اور معروف سینیئر صحافی عبدالعزیز گوندل نے گجرات پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر گجرات پریس کلب کے صدر مرزا عبد الستار، سینیئر صحافی راجہ ریاض، راسخ داؤد، شفیع اور دیگر صحافتی نمائندگان سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران صحافی برادری کو درپیش مسائل، آزادیٔ صحافت، پیشہ ورانہ چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس امر پر اتفاق کیا کہ صحافتی اداروں کے مابین روابط مضبوط کرنے سے نہ صرف صحافیوں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی بلکہ ذمہ دار اور معیاری صحافت کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔

اس موقع پر سابق چیئرمین ڈاکٹر علی احمد طاہر بھی موجود تھے، جنہوں نے صحافیوں کے کردار کو معاشرتی شعور بیدار کرنے میں کلیدی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پریس کلبز صحافتی اتحاد اور تربیت کا اہم مرکز ہیں۔

کھاریاں اور گجرات پریس کلب کی قیادت نے آئندہ بھی ایسے باہمی دوروں اور مشاورتی نشستوں کے انعقاد پر زور دیا، تاکہ صحافی برادری کو درپیش مسائل کے حل اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ آخر میں مہمانوں نے گجرات پریس کلب کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور صحافتی تعاون کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا۔