میاں منظور احمد وٹو آخر کار فرشتہِ اجل کی پکار پر لبیک کہہ کر راہیِ ملکِ عدم ہو گئے۔

میاں منظور وٹو میاں نواز شریف کی وزارتِ اعلیٰ کے دوران رکن پنجاب اسمبلی بنے۔ وہ ایک مرتبہ پنجاب اسمبلی کے سپیکر رہے اور تین مرتبہ وزیر اعلیٰٰ رہے۔ منظور وٹو بعد مین قومی اسمبلی مین رکن منتخب ہوئے اور امور کشمیر کے وفاقی وزیر رہے.
منظور احمد وٹو مرحوم کا جنازہ کل 17دسمبر بروز بدھ حویلی وساوے والا اوکاڑہ میں 2بجے ہو گا۔
منظور وٹو کچھ عرصہ پہلے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے اور اب پیپلز پارٹی کے پنجاب میں اہم سیاستدانوں میں شمار ہوتے تھے۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب قیادت نے سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔






