
پسبان نیوز جلالپورجٹاں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن “انصاف عوام کی دہلیز پر” کے تحت ڈی پی او گجرات کا ظہور الٰہی پارک جلالپور جٹاں میں کھلی کچہری کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن “انصاف عوام کی دہلیز پر” کے تحت ضلع گجرات میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے ظہور الٰہی پارک جلالپورجٹاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او گجرات نے شہریوں کے مسائل اور شکایات خود سنیں اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔






