تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

انڈر 19ایشیاکپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل  میں پاکستان نے بھارت کو 191 رنز  سے  شکست دے کر  ٹرافی اپنے نام کرلی۔

348 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس سے قبل بھارت نے  پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 347 رنز اسکور کیے، اور بھارت کو جیت کے لیے 348 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کے خلاف سمیر منہاس نے 113 گیندوں پر 17 چوکے اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار  172 رنز کی اننگز کھیلی، سمیر اس ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر  ر ہے۔

انڈر 19ایشیاکپ فائنل: پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستانی کپتان کو ٹرافی حوالے کی

اس کے علاوہ احمد حسین نے 56، عثمان خان نے 35،  کپتان فرحان یوسف نے 19 اور حمزہ ظہور نے 18 رنز  بنائے۔ محمد صیام 13 اور نقاب شفیق 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ  رہے۔

بھارت کی جانب سے دپیش دیوندرن نے 3، کھیلان پٹیل اور ہینل پٹیل نے 2-2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 348 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 156رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی جانب  سے دیوندرن نے 36 اور سوریا ونشی نے 26 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 42 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ محمد صائم، عبدالسبحان  اور حزیفہ احسن  نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے سمیر منہاس کو ناصرف میچ کا بلکہ ٹورنامنٹ کے بھی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے