تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

صدرمملکت اور وزیراعظم کی پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد

صدرمملکت اور وزیراعظم کی پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارکباد

صدر  مملکت  آصف  علی  زرداری  اور   وزیراعظم  شہباز  شریف  سمیت دیگر  رہنماؤں نے  پاکستان  انڈر  19 کرکٹ ٹیم کو  ایشیا کپ  جیتنے  پر مبارک  باد دی  ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق  صدرآصف علی زرداری نے  پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو ایشیا کپ جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئےکہا ہےکہ بھارت کے خلاف فائنل میں شاندار فتح نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اورعزم کا ثبوت ہے، انڈر 19 ٹیم کی کامیابی قوم کے لیے فخر اور خوشی کا باعث ہے۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ  نوجوان کھلاڑیوں کی جیت آنے والے عالمی مقابلوں کےلیے امید کی کرن ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور کوچنگ اسٹاف کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور  بھارت کو فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے تاریخ رقم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ  قوم کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر فخر ہے،  انڈر 19 ٹیم مستقبل میں بھی ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انڈر 19 ایشیا کپ فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم نےپاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں، بھارت کو شکست دےکرپاکستانی کھلاڑیو ں نے سبز ہلالی پرچم بلندکیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ سمیر منہاس نے بہترین اننگ کھیل کر شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا، یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  بھارت کو ہرانے میں سمیر منہاس کی بیٹنگ پرفارمنس قابل تعریف رہی، کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی کا نتیجہ  جیت کی صورت میں سامنے آیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ  یہ فتح شائقین کرکٹ کے لیے خوشی اور  فخر کا  زبردست لمحہ ہے، پی سی بی کارائزنگ اسٹارزپر سرمایہ کاری کا نتیجہ فتح کی صورت میں سامنے آیا ہے۔