تازہ ترین
ہائی کمیشنِ سری لنکا، اسلام آباد میں سری لنکا کی آزادی کی 78ویں سالگرہ باوقار انداز میں منائی گئی February 6, 2026 وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026

کھاریاں میں انتخابی گہماگہمی عروج پر — گلیانہ روڈ کے بعد مین بازار میں بھی الیکشن کا ڈھول بج گیا

پاسبان نیوز کھاریاں: گلیانہ روڈ کے بعد اب مین بازار کھاریاں میں بھی انجمن تاجران کے انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ تاجروں کی نمائندہ تنظیم کے جمہوری عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے 6 رکنی الیکشن بورڈ باقاعدہ طور پر تشکیل دے دیا گیا ہے، جس کے بعد انتخابی سرگرمیوں میں واضح تیزی آ گئی ہے۔

تشکیل دیے گئے الیکشن بورڈ میں شہر کی معتبر، غیر جانبدار اور متحرک شخصیات شامل کی گئی ہیں، جن میں
تصدق رضا صابری، یاسر ڈار، چوہدری عنائت انقلابی، انجئئیر سعید احمد ، ڈاکٹر طارق جمیل اور یاسین خان شامل ہیں۔
الیکشن بورڈ انتخابات کے شیڈول، کاغذاتِ نامزدگی، انتخابی ضابطۂ اخلاق اور شفاف انعقاد کی ذمہ داریاں نبھائے گا۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مین بازار میں الیکشن بورڈ کی تشکیل اس بات کا ثبوت ہے کہ کھاریاں میں جعلی اور خودساختہ نمائندگی کے دور کا خاتمہ ہو چکا ہے اور اب تاجر طبقہ اپنے نمائندے خود منتخب کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

بازاروں میں سیاسی و انتخابی بحث کا آغاز ہو چکا ہے، مختلف دھڑوں کی جانب سے مشاورت اور رابطوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ امیدواروں کی ممکنہ فہرستوں پر بھی غور شروع ہو گیا ہے۔

تاجر رہنماؤں کے مطابق چاروں بڑے بازاروں میں انتخابات کے انعقاد کے بعد ایک مضبوط، متحد اور حقیقی مرکزی انجمن تاجران قائم کی جائے گی جو تاجر برادری کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور انتظامیہ سے مؤثر مذاکرات میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ مین بازار میں انتخابی ڈھول بجنے کے بعد کھاریاں کی تاجر سیاست ایک نئے اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس کے اثرات آنے والے دنوں میں مزید واضح ہوں گے۔