تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا عمل آج بھی جاری رہا

اسلام آباد پاسبان نیوز: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی کا عمل دوسرے دن بھی جناح کنونشن سینٹر میں جاری رہا۔ نیلامی کے پہلے دو روز میں مجموعی طور پر ابتک 14.809 ارب روپے کے پلاٹس نیلام کئے گئے۔ نیلامی کے عمل کی نگرانی چیئرمین آکشن کمیٹی ممبر فنانس طاہر نعیم اور ممبران آکشن کمیٹی کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، نیلام عام کے دوسرے روز سیکٹر D-12 مرکز کے پلاٹ نمبر 12 کو 1.04 ارب روپے میں نیلام کیا گیا۔ اسی طرح سیکٹر F-10/3 کا پلاٹ نمبر Aـ284 کو 24.60 کڑور روپے میں نیلام کیا گیا۔ اسطرح مجموعی طور پر نیلامی کے دوسرے روز 1.28 بلین روپے کے پلاٹس فروخت کئے گئے۔

مزید برآں، نیلام عام کے پہلے روز بلیو ایریا کا پلاٹ نمبر 15 واقعہ (F-8/G-8) کو 3.52 ارب روپے جبکہ بلیو ایریا کا ہی پلاٹ نمبر 17 واقعہ (F-8/G-8) کو 9.15 ارب روپے میں نیلام کیا گیا۔ نیلامی کے پہلے روز آرچررڈ سکیم، مری روڈ کا پلاٹ نمبر C۔37 کو 42 کڑور 20 لاکھ جبکہ آرچررڈ سکیم، مری روڈ کا ہی پلاٹ نمبر D۔37 کو 42 کڑور روپے میں نیلام ہوا۔

رہائشی و کمرشل پلاٹس کی نیلامی 24 دسمبر تک جناح کنونشن میں جاری رہے گی۔ نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے رہائشی و کمرشل پلاٹس سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جارہے ہیں۔

آکشن میں سرمایہ کاروں کو سرمایہ کار دوست اقدامات کے تحت مختلف رعایتیں اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کمرشل پلاٹس پر یو ایس ڈالر میں ادائیگی کی صورت پر اضافی 5 فیصد رعایت دی جائیگی۔ کمرشل پلاٹس کی بولی کی منظوری کے 30 دنوں کے اندر یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد رعایت بھی دی جائیگی۔ پہلی 25 فیصد ادائیگی کے بعد بلڈنگ پلان کی منظوری کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے جبکہ 75 فیصد ادائیگی پر پلاٹ کا قبضہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ موصول ہونے والی بولیوں کو مکمل جانچ پڑتال کے بعد سی ڈی اے بورڈ کے سامنے پیش کیا جائے گا جو بولیوں کو منظور یا مسترد کرنے کا مجاز فورم ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ رہائشی و کمرشل پلاٹس کے نیلام عام سے موصول ہونے والی آمدن کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی تعمیر و ترقی اور خوبصورتی پر خرچ کیا جائیگا۔