تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا اجلاس: صدرزرداری، نوازشریف اور وزیراعظم کی مشاورت سےحکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینےکی تجویز

اسلام آباد  میں  نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے  اجلاس  میں  صدر  مملکت آصف  زرداری ، صدر مسلم  لیگ ن  نواز  شریف  اور   وزیراعظم   شہباز  شریف کی  مشاورت   سے  حکومتی  مذاکراتی کمیٹی  تشکیل   دینے کی تجویز  دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیراہتمام قومی ڈائیلاگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، جماعت اسلامی کے لیاقت بلوچ ، شیر افضل مروت ، بیرسٹر سیف ، عمران اسماعیل  اور  شہزاد وسیم شریک ہوئے۔ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا طریقہ کار  اور درجہ حرارت میں کمی کی تجاویز  پر بات  ہوئی۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اپوزیشن کمیٹی بنائی جائےجو سیاسی قیدیوں کے ساتھ مل کر ڈائیلاگ کمیٹی کو بڑھائے۔ اجلاس میں صدرمملکت، نوازشریف اور وزیراعظم کی مشاورت سےحکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینےکی تجویز دی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ  سینیٹ  اور قومی اسمبلی میں فوری طور  پر اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کی جائے، سیاسی کارکنوں کی رہائی کے بعد حکومت  پر اعتماد  بڑھےگا، میڈیا کی سنسرشپ ختم کی جائے اور سیاسی افراد پر مقدمات ختم کیے جائیں۔

نیشنل ڈائیلاگ میں بات چیت کے عمل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کا  آئندہ  اجلاس ملتان میں ہوگا۔