انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے واضح کیا ہے کہ ترکیہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی اقدام کی حمایت نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اپنی خارجہ پالیسی میں اصولوں اور قانون کی بالادستی کو مقدم رکھتا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ اپنے دوست ممالک، بالخصوص وینزویلا کے عوام کے مفادات اور فلاح کو پیش نظر رکھتے ہوئے وہ تمام اقدامات کر رہا ہے جو ان کے لیے بہتر ہوں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ترکیہ خطے اور عالمی سطح پر امن، استحکام اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکیہ سفارت کاری، مکالمے اور تعاون کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کرتا ہے جو بین الاقوامی قوانین یا عالمی ضوابط سے متصادم ہو۔






