تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

پنجاب حکومت کا نوجوانوں کے لیے انقلابی اقدام

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت “پرواز کارڈ” کا باقاعدہ آغاز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم اور انقلابی اقدام کے طور پر “پرواز کارڈ” پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت ہنرمند نوجوانوں کو بیرونِ ملک روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے بلاسود مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق پرواز کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کے ویزہ، ہوائی ٹکٹ اور میڈیکل سمیت تمام ضروری اخراجات پنجاب حکومت برداشت کرے گی، تاکہ مالی رکاوٹیں نوجوانوں کے مستقبل کی راہ میں حائل نہ ہوں۔

یہ پروگرام 18 سال یا اس سے زائد عمر کے ہنرمند نوجوانوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جو ایک شفاف اور جدید آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو عالمی منڈی میں مسابقت کے قابل بنانا اور بے روزگاری کے مسئلے پر مؤثر قابو پانا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب کے نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور انہیں باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ پرواز کارڈ نہ صرف نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت بنے گا بلکہ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔