تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

صوبائی حکومتوں کی جانب سے نت نئے ہتھکنڈوں کے ذریعے نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے بااختیار مقامی حکومتیں قائم نہ کرنا کھلی غیر جمہوری اور عوام دشمن پالیسی، حمیرا طارق

پاسبان نیوز لاہور: حلقہ خواتین جماعت اسلامی پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ئ (کالا قانون) کے خلاف اور صوبہ گیر عوامی ریفرنڈم سے آگاہی کے لیےمنعقدہ پریس کانفرنس سے سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعید، اور صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید نے خطاب کیا ۔

سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے نت نئے ہتھکنڈوں کے ذریعے نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کے لیے بااختیار مقامی حکومتیں قائم نہ کرنا کھلی غیر جمہوری اور عوام دشمن پالیسی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 2015ئ کے بعد سے بلدیاتی انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے، جو آئین کے آرٹیکل 140-اے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ پنجاب بلدیاتی ایکٹ 2025ئ ایک کالا قانون ہے جس کا مقصد اختیارات کو عوام کے بجائے بیوروکریسی کے ہاتھ میں دینا ہے۔