تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

صدر کے دستخط کے بغیر آرڈیننس کا اجرا، پی پی کا ایوان سے واک آؤٹ، پارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا

پاسبان نیوز: پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر مملکت آصف زرداری کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کرلیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران  پیپلزپارٹی کے ارکان نے واک آوٹ کیا اور پی پی رہنما نوید قمر کا کہنا تھاکہ اس ایوان کی پرائمری ذمہ داری قانون سازی ہے لیکن پہلی بارحکومت نے ایک ایسا آرڈیننس نافذ کیا جس کی صدرنے منظوری نہیں دی۔

ان کا کہنا تھاکہ اس قانون کی کوئی حیثیت نہیں ہے، ان حالات میں ہم اس ایوان کا حصہ نہیں بنتے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے ارکان میری بات سن لیں، یہ بات ہمارے نوٹس میں لائی گئی ہے جو سوشل میڈیا پر چل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ حکومت کی طرف سے واضح کرتا ہوں جب تک صدر توثیق نہ کریں ہم اس کو نوٹیفائی نہیں کرتے۔

دوسری جانب پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  صدر کے دستخط کے بغیر اسپیشل اکنامک زونزآرڈیننس جاری کرنے پرپارلیمانی پارٹی اجلاس بلالیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پیپلزپارٹی آئینی عمل کے طریقہ کار  کے تحفظات پر ارکان سے مشاورت کرے گی۔