تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

روس ایران کے ساتھ اپنے معاہدوں پر عملدرآمد جاری رکھے گا: وزیر خارجہ

پاسبان نیوز عالمی : روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور معاہدوں پر عمل درآمد جاری رہے گا اور امریکی دھمکی سے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ماسکو میں نمیبیا کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سرگئی لاوروف نے ایران کے ساتھ تجارت پر 25 فیصد امریکی ٹیرف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اپنے رویے سے، امریکہ ان قوانین کو نظر انداز کرتا ہے جن کو اس نے خود فروغ دیا اور گلوبلائزیشن کا نام دیا، وہ اپنے اصولوں کی پاسداری نہیں کرتا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’اس طرح کے رویے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے امریکی ساتھی ناقابل اعتبار ہیں اور وہ ہمیشہ اپنے تیل کے وسائل کو صرف اور صرف اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ دھمکیاں اور براہ راست دباؤ، بشمول محصولات کا نفاذ۔‘

روس کے وزیر خارجہ نے حالیہ پیش رفت کی روشنی میں ایران کے ساتھ تعلقات کے تسلسل کے بارے میں کہا کہ ’ہمیں اپنا کام جاری رکھنا چاہیے اور ایران اور دیگر اقتصادی شراکت داروں کے ساتھ اپنے معاہدوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ جب امریکہ جیسا طاقتور ملک اس طرح کے غیر مہذب طریقے اختیار کرتا ہے تو اس کا ایک ہی مطلب ہوتا ہے: امریکہ کی مسابقتی پوزیشن مسلسل کمزور ہوتی جا رہی ہے۔‘

سرگئی لاوروف نے زور دے کر کہا کہ ’میں نہیں سمجھتا کہ کوئی تیسرا فریق روس ایران تعلقات کی نوعیت کو بدل سکتا ہے۔ یہ تعلقات روس اور ایران کے صدور کے معاہدوں پر مبنی ہیں اور دونوں ممالک کے مفادات کے مطابق ہیں۔‘ گذشتہ روز روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران میں فوجی مداخلت کی امریکی دھمکی کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا۔