تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

یونیورسٹی آف گجرات ڈینز، سینئر فیکلٹی اور انتظامی افسران کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

یونیورسٹی آف گجرات: ڈینز، سینئر فیکلٹی اور انتظامی افسران کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

پاسبان نیوز گجرات: یونیورسٹی آف گجرات کے ڈینز، سینئر فیکلٹی ممبران اور انتظامی عملے پر مشتمل ایک وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق (تمغۂ امتیاز یافتہ) کے دفتر کا دورہ کیا اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (PAC) کے سامنے یونیورسٹی آف گجرات کی باوقار، مؤثر اور شاندار نمائندگی پر انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر وفد کی جانب سے وائس چانسلر کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں، اصولی موقف، ادارہ جاتی وقار کے دفاع اور اعلیٰ انتظامی بصیرت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ وفد نے اس امر پر زور دیا کہ پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے نہ صرف یونیورسٹی آف گجرات کا مثبت تشخص اجاگر کیا بلکہ قومی سطح پر ادارے کے وقار اور شفاف طرزِ حکمرانی کا بھرپور انداز میں دفاع کیا۔

ڈینز اور سینئر اساتذہ کا کہنا تھا کہ وائس چانسلر کی قیادت میں یونیورسٹی آف گجرات تدریسی معیار کی بہتری، تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ، اختراعی سوچ اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل عملی اقدامات کر رہی ہے، جس کے ثمرات تعلیمی و تحقیقی میدان میں نمایاں طور پر سامنے آ رہے ہیں۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے کی کامیابی ٹیم ورک، اساتذہ کی محنت اور انتظامی عملے کے تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یونیورسٹی آف گجرات کو ایک مثالی، شفاف اور عالمی معیار کے تعلیمی ادارے کے طور پر مزید مستحکم کیا جائے گا، جہاں تعلیم، تحقیق اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کو اولین ترجیح حاصل رہے گی۔

تقریب خوشگوار اور پروقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں شرکاء نے یونیورسٹی آف گجرات کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔