تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

ضلع بھر کے تمام پٹرول پمپوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو لازمی بنایا جائے، نورالعین ڈپنٹی کمشنر گجرات

پاسبان نیوز گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں پٹرول پمپوں سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صباء سحر، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس عاصم وہلہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران دو کیسز زیر غور آئے، جن میں سے ایک کیس کی منظوری دے دی گئی جبکہ ایک کیس مزید کارروائی کے لیے مؤخر کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نورالعین نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام پٹرول پمپوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو لازمی بنایا جائے، جس میں کیو آر کوڈ اور کارڈ پیمنٹ کی سہولت شامل ہو تاکہ عوام کو جدید اور آسان مالی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آئندہ منظور ہونے والے تمام نئے پٹرول پمپوں پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کا قیام لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام پٹرول پمپوں پر اعلیٰ معیار کے واش رومز اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ پٹرول پمپوں پر قوانین اور حفاظتی ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے اور عوامی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔