تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

شاہد آفریدی کراچی چھوڑ کر مستقل طور پر اسلام آباد منتقل

پاسبان نیوز اسلام آباد : شاہد آفریدی نے چند ذاتی وجوہات کے سبب کراچی چھوڑ کر مستقل طور پر اسلام آباد منتقل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اسلام آباد میں اپنی نئی رہائش گاہ پر روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل، جمہوری عمل میں تسلسل اور ریاستی اداروں میں آئینی مدت کی تکمیل ہی ترقی کی مضبوط بنیاد بنتی ہے۔ 

پاکستان کی سیاست پر شاہد آفریدی کی رائے

وہ بولے کہ ریاستی ادارے اپنی مدت مکمل کریں گے تو پالیسیاں برقرار رہیں گی اور ترقی کے ثمرات جلد عام آدمی تک پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک دیکھنا چاہتا ہوں، مگر اس کے لیے سب سے بنیادی عنصر تسلسل ہے۔

بوم بوم سیاسیت میں آئیں گے یا نہیں؟

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان اور پاکستان کرکٹ نے دنیا بھر میں عزت، مقام اور شناخت دی۔ میری خواہش ہے کہ اب پاکستان کرکٹ اور ملک کو کچھ واپس لوٹا سکوں، میں فی الحال سیاست میں نہیں آرہا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنی 5 سالہ آئینی مدت مکمل کرنی چاہیے۔ چیف جسٹس اور آرمی چیف سمیت تمام اہم آئینی عہدوں پر فائز شخصیات کو اپنی آئینی مدت پوری کرنے دی جانی چاہیے۔

حکومتی عہدوں کی پیشکش پر شاہد آفریدی کا ردعمل

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ماضی میں اہم حکومتی عہدوں کی پیشکش کی گئی مگر ہمیشہ ایسی ذمہ داریوں سے گریز کیا، محض رسمی عہدے میرے لیے کوئی کشش نہیں رکھتے۔