تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

ویمنز کے بعد پاکستان کی مینز فٹسال ٹیم نے بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں تاریخ رقم کردی

عدنان اشفاق نے صرف ایک منٹ کے دوران 2 گول اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا

پاسبان نیوز عالمی: ویمنز کے بعد پاکستان کی مینز فٹسال ٹیم نے بھی انٹرنیشنل مقابلوں میں پہلی فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کردی۔

تھائی لینڈ میں جاری ساف فٹسال چیمپئن شپ کے مینز ایونٹ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بھوٹان کو شکست دی۔

بنکاک کے انڈوور اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی ابتداء میں پاکستان کو 0-2 کا خسارے کا سامنا تھا تاہم ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 2-4 سے کامیابی اپنے نام کی۔

عدنان اشفاق نے صرف ایک منٹ کے دوران 2 گول اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا جبکہ کیپٹن حسن ظفر خان اور آصف احمد چوہدری نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

یہ پاکستان کی انٹرنیشنل فٹسال مقابلوں میں پہلی کامیابی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کو ایونٹ کے پہلے میچ میں مالدیپ کے ہاتھوں 1-7 سے شکست ہوئی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان ویمنز ٹیم نے بھی سری لنکا کو شکست دے کر انٹرنیشنل فٹسال مقابلوں میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔