تازہ ترین
وہ امیر مسلم ریاست جہاں کے شہری نہ تو انکم ٹیکس دیتے ہیں اور نہ ہی اس ملک پر کوئی قرضہ ہے February 3, 2026 پاکستان اور برونائی دارالسلام کے تعلقات: پس منظر، دوستی اور تعلقات کی نوعیت February 3, 2026 پاکستان اور کویت کے دوستی تعلقات: تاریخ، پس منظر، نوعیت اور اہمیت February 3, 2026 سری لنکا: تہذیب، فلاحِ عامہ اور مؤثر طرزِ حکومت کی کامیاب مثال February 3, 2026 پاکستان اور سری لنکا: دوستی، تعاون اور استحکام February 3, 2026 پاکستان کے ساتھ مئی کی لڑائی کے بعد انڈیا کے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ: ’نئے لڑاکا طیارے خریدے جائیں گے February 2, 2026 وزیر اعظم شہباز شریف کی یونیسکو کو کھیوڑہ سالٹ مائنز کو بھی عالمی ثقافتی ورثے میں شامل کرنے کی دعوت February 2, 2026 اسلامی جمہوریہ ایران میں پرامن احتجاجات سے فسادات، پُرتشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں تک January 29, 2026 صدر نیشنل پریس کلب کوٹلہ چوہدری علی اختر سعید نے وفد کے ہمراہ گلیانہ پریس کلب کا دورہ کیا۔ January 27, 2026 تحریک انصاف کو عمران خان کی ’بینائی متاثر ہونے کا خدشہ‘سینٹرل ریٹینل وین آکلوژن نامی مرض کیا ہے؟ January 27, 2026

ریٹائرڈ امریکی اینکر نے رنگ برنگی جرابیں جمع کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا

پاسبان نیوز عالمی : امریکا کے ایک ریٹائرڈ نیوز اینکر نے رنگ برنگی جرابوں کا سب سے بڑا مجموعہ اکٹھا کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔

سی بی ایس فلاڈیلفیا سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ نیوز اینکر جم ڈونووَن کے پاس 1,531 منفرد موزوں کی جوڑیاں موجود ہیں جن کی تصدیق گنیز ورلڈ ریکارڈز نے کی ہے۔

جم ڈونووَن کے مطابق اپنے نشریاتی کیریئر کے دوران ناظرین ان کے رنگین موزوں پر خاص توجہ دیتے تھے جس کے بعد مداحوں نے اِنہیں موزے تحفے میں بھیجنا شروع کر دیے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کئی موزوں کی جوڑیوں پر خود جم ڈونووَن کی تصویر بھی چھپی ہوئی ہے جو اِنہیں گزشتہ برسوں کے دوران مداحوں کی جانب سے موصول ہوئیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو میں جم ڈونووَن کا کہنا تھا کہ یہ مجموعہ ان کے مداحوں کی محبت اور اِن کی رنگ برنگے موزوں میں دلچسپی کا ثبوت ہے۔