ہاشم ویلفیئر ایسوسی ایشن پنڈی ہاشم میں راشن رمضان پیکیج کی تقسیم

پاسبان نیوز کھاریاں: ہاشم ویلفیئر ایسوسی ایشن پنڈی ہاشم میں راشن رمضان پیکیج کی تقسیم کے حوالے سے تقریب ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہاشم ویلفیئر ہسپتال پنڈی ہاشم میں مستحق افراد کے لیے ہر سال کی طرح راشن پیکج کی تقسیم کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی ۔

تقریب کی مہمان خصوصی ثمن اعجاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تحصیل کھاریاں تھیں ۔ سرپرست حاجی محمد نواز ملک ، ڈاکٹر ذکااللہ صدیق جنرل سیکرٹری ، شہزادے شاہ ممبر ایگزیکٹو کمیٹی ،محمد افضل ایڈمن آفیسر ادارہ ہذا ، دیا اعوان اور دیگر سٹاف موجود تھا۔

اس موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مستحق خاندانوں کے مستحق افراد میں راشن پیکج تقسیم کیا گیا ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی زیادہ سے زیادہ خاندان مستفید ہوں گے ۔

اس موقع پر میڈم ثمن اعجاز نے کہا کہ تحصیل بھر میں بہت کم این جی آوز ایسی ہیں جنہوں نے اپنا ریکارڈ مکمل رکھا ہوا ہے ۔ پنجاب چیریٹی کمیشن کی ہدایات اور قواعد و ضوابط کو مکمل طور عمل کیا ہوا ہے۔ سارے کاموں کو شفاف انداز میں کیا جا رہا ہے ۔ اس طرح کی تنظیموں نے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کو ریلیف فراہم کیا ہوا ہے ۔

چئیر مین ڈاکٹر محمد ادریس اعوان اور ان تمام ڈونرز کی کوششوں کو سراہا جو اس کار خیر میں شامل ہیں

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2