Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے گاؤں ڈھلو میں جاری پی ایس ای آر سروے کے حوالے سے فیلڈ وزٹ - Pasban News

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے گاؤں ڈھلو میں جاری پی ایس ای آر سروے کے حوالے سے فیلڈ وزٹ

پاسبان نیوز: اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر نے گاؤں ڈھلو میں جاری پی ایس ای آر (PSER) سروے کے حوالے سے فیلڈ وزٹ کیا اور سروے ٹیم کی کارکردگی، طریقۂ کار اور عوامی تعاون کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اینیومریٹرز کی جانب سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل، فراہم کردہ آلات کے درست استعمال اور مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سروے کو شفاف، بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ حکومت کو درست، مستند اور قابلِ اعتماد اعداد و شمار دستیاب ہو سکیں۔

احمد شیر نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ سروے ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ قومی سطح کے اس اہم سروے کے اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔ انہوں نے ٹیم کے اراکین کو مزید محنت، ذمہ داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ فرائض انجام دینے کی تلقین کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سروے کی کامیابی کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر متعلقہ افسران اور فیلڈ سٹاف بھی موجود تھا

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2