پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و وزارت اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن غلام مصطفیٰ ملک نے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں ممتاز عالم دین و روحانی شخصیت پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب سے ان کی اہلیہ مرحومہ کے انتقال پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر معروف صحافی عزیز الرحمن مجاہد بھی ہمراہ تھے۔
بعد ازاں، مصطفیٰ ملک نے مفسرِ قرآن و پیرِ طریقت جسٹس پیر کرم شاہ صاحب کے مزار پر بھی حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

مصطفیٰ ملک نے کہا کہ آستانہ بھیرہ شریف کی دینی و تعلیمی خدمات ہمیشہ سے قابلِ تقلید رہی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس روحانی گلشن کو ہمیشہ مہکاتا رکھے۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔

