Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کے خلاف کل احتجاجی مظاہرہ - Pasban News

اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کے خلاف کل احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کے خلاف کل احتجاجی مظاہرہ

پاسبان نیوز | اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں جنگلات، جنگلی حیات اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے سرگرم تنظیموں کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ کے مبینہ ماحول دشمن اقدامات کے خلاف آج ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائے گا۔

YLSP اور پاکستان رائٹس موومنٹ کے زیرِ اہتمام یہ احتجاجی مظاہرہ کل دوپہر 2 بجے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ہوگا، جس میں اسلام آباد کے جنگلات اور سبزہ زاروں میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔

منتظمین کے مطابق درختوں کی کٹائی نہ صرف ماحولیاتی توازن کو بگاڑ رہی ہے بلکہ جنگلی حیات، آبی ذخائر اور شہری صحت کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر رہی ہے۔ احتجاج کا مقصد وفاقی حکومت اور اسلام آباد انتظامیہ کو ماحول دشمن پالیسیوں پر نظرثانی پر مجبور کرنا ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں نوجوانوں، طلباء و طالبات، ماحولیاتی کارکنوں اور ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی اپیل کی گئی ہے تاکہ اجتماعی آواز کے ذریعے قدرتی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو اسلام آباد کا سبز تشخص شدید خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے، اس لیے شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ماحول کے تحفظ کے لیے آگے آئیں اور درختوں کی کٹائی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2