Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
باجوڑ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کے گھر کے باہر بم دھماکا - Pasban News

باجوڑ میں جماعت اسلامی کے نائب امیر کے گھر کے باہر بم دھماکا

پاسبان نیوز پشاور: جماعت اسلامی کے نائب امیر اور سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مولانا وحید گل کے گھر کے باہر بم دھماکا ہوا، تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکا مولانا وحید گل کی رہائش گاہ کے عین باہر پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے کے نتیجے میں مولانا وحید گل کے گھر اور ان کی گاڑی کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کی۔

مولانا وحید گل نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقاص رفیق کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دھماکے میں آئی ای ڈی استعمال ہوئی ہے۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2