Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل کھاریاں کی تنظیمِ نو مکمل — فراس قاسم صدر منتخب، اجلاس کی صدارت ضلع صدر محمد ابو بکر راشد نے کی - Pasban News

تنظیم اساتذہ پاکستان تحصیل کھاریاں کی تنظیمِ نو مکمل — فراس قاسم صدر منتخب، اجلاس کی صدارت ضلع صدر محمد ابو بکر راشد نے کی

پاسبان نیوز: اجلاس تنظیم اساتذہ پاکستان (تحصیل کھاریاں)

آج تنظیم اساتذہ پاکستان کا ایک اہم تنظیمی اجلاس صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع گجرات جناب محمد ابو بکر راشد کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ یہ اجلاس احباب کنسلٹنٹس آفس، ڈنگہ روڈ، کھاریاں میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد تحصیل کھاریاں میں تنظیم اساتذہ کی تنظیم سازی اور مقامی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو فعال بنانا تھا۔

اجلاس کے دوران باقاعدہ مشاورت اور اتفاقِ رائے سے تحصیل کھاریاں کی کابینہ تشکیل دی گئی

فراس قاسم کو متفقہ طور پر صدر تنظیم اساتذہ پاکستان، تحصیل کھاریاں منتخب کیا گیا قیصر نوید گوندل کو سیکرٹری جبکہ ذکاء اللہ صدیق کو سیکرٹری مالیات تنظیم اساتذہ پاکستان، تحصیل کھاریاں منتخب کیا گیا

اجلاس میں اس امر پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی کہ تحصیل کھاریاں میں تنظیمی کام کو مؤثر بنانے کے لیے رہائشی یونٹس اور تعلیمی یونٹس کی سطح پر کوآپریشن (Coordination) کو منظم کیا جائے مزید یہ طے پایا کہ تنظیمی سرگرمیوں کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت آگے بڑھایا جائے گا اور تحصیل سطح پر تنظیم اساتذہ کو فعال، مربوط اور نتائج پر مبنی بنایا جائے گا۔

آخر میں صدر اجلاس جناب محمد ابو بکر راشد نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تحصیل کھاریاں کی ٹیم تنظیم اساتذہ پاکستان کے وژن کے مطابق مؤثر کردار ادا کرے گی

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2