Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر چوہدری محمد عباس کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ عظیم الشان اکٹھ میں تبدیل - Pasban News

ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر چوہدری محمد عباس کے صاحبزادے کی دعوتِ ولیمہ عظیم الشان اکٹھ میں تبدیل

نائب صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) صوبہ پنجاب، ممتاز سماجی و طبی شخصیت ڈاکٹر چوہدری محمد عباس اور سابق چیئرمین یونین کونسل گلیانہ کے صاحبزادے ڈاکٹر علی عباس چوہدری کی دعوتِ ولیمہ ایک یادگار اور عظیم الشان اجتماع میں تبدیل ہو گئی، جہاں علاقے کی سیاسی، سماجی، مذہبی اور پیشہ ور حلقوں کی نمایاں شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں معزز ججز، وکلاء، ڈاکٹرز، صحافیوں، سرکاری افسران کے علاوہ عزیز و اقارب اور مختلف مکتبۂ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ریکارڈ شرکت دیکھنے میں آئی۔ مہمانوں کی کثیر تعداد اس بات کی عکاس تھی کہ ڈاکٹر چوہدری محمد عباس علاقے میں وسیع سماجی روابط اور عوامی مقبولیت رکھتے ہیں۔

شرکاء نے ڈاکٹر علی عباس چوہدری کو نئی ازدواجی زندگی کے آغاز پر مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول، باہمی احترام اور محبت کے جذبے سے بھرپور رہی، جہاں مہمانوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے تھے۔

دعوتِ ولیمہ میں شریک معززین نے میزبان خاندان کی مہمان نوازی، حسنِ انتظام اور خوش اخلاقی کو سراہتے ہوئے اس تقریب کو علاقے کی یادگار سماجی تقاریب میں شمار کیا

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2