چیئرمین ایئرپورٹ سٹی اسلام آباد اور ممتاز کاروباری شخصیت راجہ سجاد حسین آج ایک روزہ دورے پر گجرات پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے آبائی گاؤں حسام رسول پور میں ہزاروں مستحق اور نادار خاندانوں میں رمضان راشن تقسیم کریں گے۔

یہ فلاحی سرگرمی ان کے بڑے بھائی راجہ شمشاد حسین کی سرپرستی میں انجام پائے گی، جبکہ انتظامی امور کی نگرانی United Bank Limited (یو بی ایل) گلیانہ برانچ کے منیجر راجہ وسیم کریں گے تاکہ راشن کی منصفانہ اور منظم تقسیم یقینی بنائی جا سکے۔

واضح رہے کہ مستحق خاندانوں میں رمضان راشن کی تقسیم کا یہ سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے باقاعدگی سے جاری ہے، جس کے ذریعے سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں گھرانوں کو ماہِ مقدس میں ریلیف فراہم کیا جاتا ہے۔ مقامی سطح پر اس اقدام کو بے حد سراہا جاتا ہے اور اسے خدمتِ خلق کی روشن مثال قرار دیا جاتا ہے۔
تقریب میں فرینڈز آف کھاریاں کے چوہدری ندیم منظور بیگہ، باؤ محمد افضل (الخدمت بھگوال) اور دیگر سماجی و کاروباری شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

اس موقع پر توقع کی جا رہی ہے کہ راجہ سجاد حسین اپنے خطاب میں سماجی ذمہ داری، باہمی تعاون اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ پر زور دیں گے، جبکہ مقامی افراد نے اس اقدام کو علاقے کے لیے باعثِ برکت اور خوش آئند قرار دیا ہے۔

یہ تقریب نہ صرف مستحق خاندانوں کی معاونت کا ذریعہ بنے گی بلکہ بھائی چارے، یکجہتی اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کو بھی مزید تقویت دے گی۔توقع ہے کہ آج راجہ سجاد حسین اس موقع پر عائشہ بشیر کلیفٹ ہستال گجرات کا دورہ بھی کریں گے جہاں پر 28000 سے زیادہ کٹے ہونٹ اور تالو کے مسائل والے بچوں کے مفت آپریش ہوچکے ہیں



