Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے جمخانہ عہدیداران 2026 سے حلف لے لیا - Pasban News

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے جمخانہ عہدیداران 2026 سے حلف لے لیا

پاسبان نیوز گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے جمخانہ گجرات کے سال 2026 کے نو منتخب عہدیداران سے باقاعدہ حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ضلعی سطح پر منعقد ہوئی، جس میں جمخانہ کی انتظامیہ اور معزز اراکین نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران سیکرٹری جمخانہ خرم الطاف بھٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا، جبکہ بورڈ آف گورنرز کے ممبران مہر عبدالشکور، علی رضوان اور شفاعت بشیر نے بھی ذمہ داریاں سنبھالنے کا حلف لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نورالعین نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جمخانہ جیسے ادارے سماجی، ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی ٹیم قواعد و ضوابط کے مطابق ادارے کی بہتری، شفاف انتظام اور ممبران کی سہولیات میں اضافے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

نو منتخب عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جمخانہ گجرات کی ترقی، نظم و ضبط اور ادارہ جاتی وقار کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2