Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی (DHA) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹرز (RHCs) اور بنیادی مراکز صحت (BHUs) سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ - Pasban News

ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی (DHA) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سنٹرز (RHCs) اور بنیادی مراکز صحت (BHUs) سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں صحت کے اداروں کے بجٹ، ادویات کی خریداری، دستیابی اور ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں کے معاملات زیرِ بحث آئے۔ اس موقع پر سی ای او ہیلتھ گجرات ڈاکٹر عطا المنعم نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی بروقت فراہمی اور بجٹ کے مؤثر و شفاف استعمال کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نورالعین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ضلع میں ڈاکٹرز کی خالی اسامیوں کے حوالے سے مکمل اور جامع کیس تیار کر کے محکمہ صحت پنجاب کو فوری طور پر ارسال کیا جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت کے شعبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی سہولت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی اور ضلع گجرات میں صحت کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2