
۔( پریس ریلیز ) ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا شہریوں کی خدمت کیلئے ایک او ر سنگ میل،ڈنگہ میں بھی پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کردیا گیا۔
کھاریاں (نغمان دانش)سےتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسررانا عمر فاروق نے عوامی خدمت کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے ڈنگہ میں بھی پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا۔ڈی پی او گجرات نے دور دراز کے شہریوں کو پولیس سے متعلق تمام تر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پولیس خدمت مرکز کا قیام عمل میں لایا۔ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق نے ڈپٹی کمشنر گجرات محترمہ نور العین قریشی اور ایم پی اے اعجاز احمد رنیاں کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز ڈنگہ کا افتتاح کیا جس میں شہریوں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انچارج خدمت مرکزانسپکٹر محمد ذوالقرنین نے خدمت مرکز پر شہریوں کو ایک چھت تلے فراہم کردہ سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی کہ اس سے قبل ڈنگہ اور گردونواح کے شہریوں کو پولیس سے متعلق خدمات کے حصول کے لیے گجرات اور کھاریاں کا سفر کرنا پڑتا تھا جو کہ اب انہیں اپنے علاقہ میں باآسانی دستیاب ہوں گی۔ڈی پی او گجرات نے خدمت مرکز پر تما م تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور عملہ کو عوامی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر فرائص کی ادائیگی کی ہدایت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کا کہنا تھا کہ خدمت مرکز پر شہریوں کو پولیس سے متعلق تمام تر سہولیات اور خدمات طویل اور کٹھن مسافت کی بجائے ڈنگہ میں ایک چھت تلے میسر ہوں گی۔ پولیس عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔


