Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
کھاریاں: انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد - Pasban News

کھاریاں: انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

کھاریاں: انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد

پاسبان نیوز کھاریاں— اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی قیادت میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں میں انسانی اسمگلنگ کے خلاف آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد طلبہ اور شہریوں میں انسانی اسمگلنگ کے خطرات اور اس کے قانونی نتائج سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔

اس موقع پر مقررین نے کہا کہ انسانی جان نہایت قیمتی ہے اور انسانی اسمگلنگ ایک سنگین جرم ہے، جس میں ملوث افراد کو عمر قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ غیر قانونی طریقوں سے بیرونِ ملک جانے کے جھانسے کس طرح انسانی جانوں کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

آگاہی سیشن میں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں، میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر، ایف آئی اے کے افسران اور کالج کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ شرکاء نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور آگاہی پھیلانے اور اس ناسور کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2