Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
گجرات: ضلع بھر میں فائر سیفٹی کے مؤثر اقدامات، 26 نئے فائر ہائیڈرنٹس نصب - Pasban News

گجرات: ضلع بھر میں فائر سیفٹی کے مؤثر اقدامات، 26 نئے فائر ہائیڈرنٹس نصب

گجرات: ضلع بھر میں فائر سیفٹی کے مؤثر اقدامات، 26 نئے فائر ہائیڈرنٹس نصب

پاسبان نیوز گجرات — حکومتِ پنجاب کی ہدایات کے تحت ضلع گجرات میں فائر سیفٹی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سرائے عالمگیر کی گرینڈ سٹی سوسائٹی، غلہ منڈی لالہ موسیٰ اور شادیوال مین بازار میں سمیت مختلف ایریاز میں نئے فائر ہائیڈرنٹس نصب کر دیے گئے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر ضلع بھر میں اب تک 26 نئے فائر ہائیڈرنٹس نصب کیے جا چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن گجرات کی حدود میں 4، کنجاہ میں 1، جلالپور جٹاں میں 7، کھاریاں میں 2، لالہ موسیٰ میں 5، ڈنگہ میں 1 جبکہ سرائے عالمگیر میں 4 فائر ہائیڈرنٹس نصب کیے گئے ہیں۔

ان اقدامات کا مقصد گنجان آباد اور کمرشل علاقوں میں کسی بھی آتشزدگی کی صورت میں فوری رسپانس کو یقینی بنانا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہے۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2