Warning: Constant WP_CACHE already defined in /home/pasbanne34/public_html/wp-config.php on line 3
یونین کونسل سینا دامن میں جماعتِ اسلامی کی عوامی رابطہ مہم، مختلف سماجی گروپس کی غزالہ اشرف اعوان سے ملاقات - Pasban News

یونین کونسل سینا دامن میں جماعتِ اسلامی کی عوامی رابطہ مہم، مختلف سماجی گروپس کی غزالہ اشرف اعوان سے ملاقات

پاسبان نیوز | ہٹیاں بالا : یونین کونسل سینا دامن میں جماعتِ اسلامی کی عوامی رابطہ مہم، مختلف سماجی گروپس کی غزالہ اشرف اعوان سے ملاقات

ہٹیاں بالا کی یونین کونسل سینا دامن میں جماعتِ اسلامی کی جاری عوامی رابطہ مہم کے دوران ایک اہم اور حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔ مختلف سماجی، عوامی اور مقامی گروپس نے جماعتِ اسلامی کی متحرک رہنما غزالہ اشرف اعوان سے ملاقات کی اور اپنے علاقوں کو درپیش بنیادی مسائل، سہولیات کی کمی اور عوامی مشکلات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

ملاقات کے دوران علاقہ مکینوں نے سڑکوں کی خستہ حالی، پینے کے صاف پانی کی قلت، صحت و تعلیم کی ناکافی سہولیات، بجلی و دیگر بنیادی مسائل پر تشویش کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے دیانت دار، باصلاحیت اور عوام دوست قیادت ناگزیر ہے۔

اس موقع پر غزالہ اشرف اعوان نے عوام کی بات غور سے سنی اور یقین دلایا کہ جماعتِ اسلامی عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شفاف نظام کے قیام کے لیے عملی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتِ اسلامی کا منشور خدمت، دیانت اور عوامی فلاح پر مبنی ہے اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔

عوامی و سماجی گروپس نے جماعتِ اسلامی کی عوام دوست پالیسیوں، منظم جدوجہد اور قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سیاسی و سماجی حلقوں کے مطابق یونین کونسل سینا دامن میں ہونے والی یہ ملاقاتیں جماعتِ اسلامی کی عوامی رابطہ مہم کو مزید تقویت دے رہی ہیں اور علاقے میں سیاسی شعور و بیداری کا واضح ثبوت ہیں۔

اہم خبریں

جاپان کے سفیر برائے پاکستان، اکاماتسو شوئیچی، اور معروف فنکار جمال شاہ (صدر، پی جے سی اے اسلام آباد) نے پی این سی اے میں نمائش کا افتتاح کیا۔ اس تقریب میں نوجوان فنکاروں، فنونِ لطیفہ سے دلچسپی رکھنے والے افراد، اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے شرکت کی۔

2